ایمن سلیم کا ارسلان نصیر کیساتھ کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے اور ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے رشتے کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔ایمن سلیم اور ارسلان نصیر نے اپنی پہلی سیریل ’’چپکے چپکے‘‘ سے شوبز انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھا جو کہ رمضان کا خصوصی سیریل تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا، ایمن اور ارسلان نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری سے ناظرین سے بے پناہ پہچان اور محبت حاصل کی۔حال ہی میں ایمن سلیم نے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا۔ ایمن سلیم کا ارسلان نصیر کیساتھ کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے بتادیاانسٹاگرام پر ایک مداح نے ایمن سلیم سے سوال کیا کہ وہ اور ارسلان حقیقی زندگی کی جوڑی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ایمن نے بتایا کہ میں اور ارسلان ہمیشہ سے صرف دوست رہے ہیں۔ درحقیقت، میں فین پیجز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ ہمارے ساتھ جوڑے کی طرح برتاؤ نہ کریں۔ ایمن سلیم نے کہا کہ یہ بہت عجیب اور غیر آرام دہ ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس کا احترام کریں گے اور سمجھیں گے۔ واضح رہے کہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں، سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر