پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

پشاور(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور کل پشاور سمیت ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت پشاور میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا اور ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر