پھلوں کا باقاعدہ استعمال یاسیت اور اداسی کو دورکرتا ہے

لندن(نیشنل ٹائمز): ہم جانتے ہیں کہ غذا اور صحت کا گہرا تعلق ہوتا ہے اور اب ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ، پروسیس شدہ غذا اور مرغن کھانوں کے مقابلے میں اگر پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعال کیا جائے تو اس سے ڈپریشن کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔برمنگھم میں واقع ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ضمن میں 430 افراد پر تحقیق کی ہے جن میں 53 فیصد خواتین شامل تھیں۔ شرکا کی اوسط عمر 40 برس تھی۔ اس تحقیق سےمعلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ اور مرغن غذائیں کھانے سے ذہنی تناؤ اور اینزائٹی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ پھلوں کی کچھ نہ کچھ مقدار کھانے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے اور بالخصوص ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اداسی، اینزائٹی اور ڈپریشن ہماری تیزرفتار زندگی کا خوفناک عارضہ بن چکی ہےجس میں کروڑوں افراد جکڑے نظرآتے ہیں۔پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، فلیوینولز، فائبراور دیگر اہم خردغذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغی افعال پر گہرا مثبت اثر ڈالتے ہیں۔تحقیق میں شامل پی ایچ ڈی طالبہ نکولا جائن ٹک کہتی ہیں کہ مہنگی ادویہ کے مقابلے میں پھل اور سبزیاں ڈپریشن بھگانے کا ایک سادہ اور آسان حل پیش کررہی ہیں اور عوام کو اسے آزمانا ہوگا۔ اگرچہ اس تحقیق میں 16 سے 80 سال کے افراد شامل تھے لیکن اوسط عمر 40 برس تھی اور ان سے غذائی عادات پر بہت سے سوالات کئے گئے تھے۔سوالنامے میں غذائی عادات اور ڈپریشن، گھبراہٹ وغیرہ کے متعلق پوچھا گیا تھا۔ جن افراد کے معمول میں پھل اور سبزیاں شامل تھیں ان میں واضح طور پر ڈپریشن کی علامات بہت کم تھیں۔ اگرچہ یہ ایک چھوٹا مطالعہ ہے لیکن ان کی شماریاتی اہمیت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر