اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارنہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں حساس علاقوں میں انٹر نیٹ کی سروس معطل کرنے کا حکم دیدیا گیاہے اور نقص امن کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دوسر ی جانب پنجاب حکومت نے لاہور کے 16مقامات پر پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ، مال روڈ اور کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رینجرز پولیس کے ہمراہ گشت بھی کرے گی ۔
وزیراعظم ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟



