آدھے سر کے درد کی دوا موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے، تحقیق

ڈیلاس (نیشنل ٹائمز): یونیورسٹی آف ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن میں محققین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دردِ شقیقہ(آدھے سر کا درد) میں استعمال کی جانے والی دوا ٹریپٹان موٹاپے کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔جرنل آف ایکسپیریمنٹل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں موٹاپے کا شکار چوہوں کو روزانہ ٹریپٹان کی خوراک دی گئی جس سے چوہوں کی غذا میں کمی آئی اور ایک مہینے کے عرصے میں ان کا وزن کم ہوا۔تحقیق کے سربراہ چین لائیو کا کہنا تھا کہ تحقیق میں محققین نے دِکھایا کہ ان ادویات میں دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کی حقیقی صلاحیت ہے جو بھوک کو دبانے اور وزن میں کمی لانے کے لیے جانی جاتی ہیں۔موٹاپے سے امراضِ قلب، فالج، ذیا بیطس اور مخصوص اقسام کے سرطان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ موٹاپے کے علاج میں زیادہ تر کھانے کی عادات اور جسمانی سرگرمیوں پر توجہ دی جاتی ہے۔سائنس دان یہ بات جانتے ہیں کہ سیروٹونِن، ایک کیمیکل میسنجر جو دماغ و جسم میں پایا جاتا ہے، بھوک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، جسم میں 15 مختلف قسم کے سیروٹونِن ریسیپٹرز ہوتے ہیں۔ یہ وہ مالیکیول ہوتے ہیں جو سیروٹونِن کو محسوس کرتے ہیں اور خلیوں کو جواباً اپنا برتاؤ بدلنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ڈالٹر لائیو کا کہنا تھا کہ ٹریپٹان، جو شدید مائیگرین اور کلسٹر سردرد (سر کی ایک جانب آنکھ کی طرف ہونے والا درد) کے علاج کے طور پر استعمال کی جاتی ہے، سیروٹونِن 1بی ریسیپٹر کو ہدف بنا کر کام کرتی ہے۔ اس چیز کا بھوک اور وزن کم ہونے کے تناظر میں پہلے کبھی مطالعہ نہیں کیا گیا۔نئی تحقیق میں محققین نے موٹاپے کے شکار چوہوں پر ٹریپٹان کی چھ ادویات آزمائیں۔ ان چوہوں کو اس آزمائش سے قبل سات ہفتوں تک انتہائی چکنائی والی غذا کھلائی گئی تھی۔ آزمائی گئی چھ ادویات میں سے دو دوائیں جن چوہوں کو کھلائی گئیں ان میں کھانے کی طلب ویسی ہی رہی جبکہ دیگر چوہوں کو جو باقی کی چار دوائیں کھلائی گئیں ان میں کھانے کی طلب کم ہوئی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر