میرا جی نے زندگی کا خطرناک تھپڑ مارا: یاسر حسین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکار و رائٹر یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی کا خطرناک تھپڑ اداکارہ میرا کی جانب سے فلم میں پڑا تھا۔حال ہی میں عید کے خصوصی شو میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور دلچسپ باتیں بتائیں۔دورانِ شو میزبان نے سوال کیا کہ ‘زندگی میں سب سے خطرناک تھپڑ کب اور کیوں پڑا؟’فلم میں آصف زرداری کا کردار نبھانے کا بہت شوق ہے: یاسر حسینجواب میں یاسر نے ذرا سوچتے ہوئے بتایا کہ ‘مجھے میرا جی نے تھپڑ رسید کیا تھا، میرا جی کی ایک فلم تھی ’باجی‘، جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، مجھ سے وہ فلم شروع ہوتی ہے کہ میں ایک ڈائریکٹر ہوتا ہوں’۔یاسر نے بتایا کہ ‘میرا کردار تھا کہ میں میرا کو فلم سے نکال دیتا ہوں، تو اس وقت گانے کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے جس میں میرا جی آتی ہیں اور اپنے ڈائیلاگ بولتے ہوئے مجھے زوردار تھپڑ مارتی ہیں’۔اداکار نے کہا کہ ‘پہلے میں نے میرا سے کہا تھا کہ مجھے زیادہ زور کا تھپڑ نہیں ماریے گا لیکن پھر ہم نے جب شوٹ کی جھلک دیکھی تو اس میں وہ تھپڑ جعلی لگ رہا تھا، بعد میں میرا نے زور دار تھپڑ مارا’۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر