رادھیکا آپٹے نے شادی پر تصاویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ میڈیا سے دور رہتی ہیں، رادھیکا سوشل میڈیا بھی بہت زیادہ استعمال نہیں کرتیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے پاس اپنی شادی کی ایک بھی تصویر نہیں ہے۔رادھیکا نے ایک برطانوی موسیقار بینیڈکٹ ٹیلر سے 2012 میں شادی کی تھی۔ دونوں لندن اور ممبئی میں وقت گزارتے ہیں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے کے باوجود میڈیا سے دور رہتے ہیں۔بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ 10 برس قبل جب میں نے بینیڈکٹ سے شادی کی تو ہم دونوں تصویریں ہی کھینچنا بھول گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی میں اپنے دوستوں کو بلایا تھا، کھانا خود تیار کیا تھا اور شمالی انگلینڈ کے ایک مقام پر شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔رادھیکا نے کہا کہ نا ہم نے کوئی تصویر لی نا ہی ہمارے دوستوں نے، حالانکہ آدھے سے زیادہ دوست فوٹوگرافر ہیں، لیکن اگر آپ اس کو ایک الگ نظر سے دیکھیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاوند بینیڈکٹ تصاویر کھینچنے کے معاملے میں ان سے زیادہ برے ہیں، وہ بالکل بھی تصویر نہیں لیتے لیکن اب ہم چھٹیاں منانے کہیں جاتے ہیں تو چند ایک تصویر کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر