علیزے شاہ کا شعیب اختر پر میم بنانے والوں کو کرارا جواب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پر بنے میم پر ردعمل دیا ہے۔شعیب اختر ان دنوں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔سابق کرکٹر کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں میمرز اس وقت بھی خاموش نہ رہ سکے۔ایک میمر نے ٹوئٹ کیا کہ رواں سال تو شیطان کو سب سے تیز رفتار سے کنکر پڑنے والے ہیںاس میم پر رد عمل دینے کے لیے علیزے شاہ نے انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں میم کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔علیزے شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب کیا ہم اسے میم بولیں۔اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ یاد رکھیں! مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر