ہیپاٹائٹس اے وائرس کے طریقہ واردات کا بنیادی راز افشا ہوگیا

نارتھ کیرولینا (نیشنل ٹائمز): دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہیپاٹائٹس اے کی اب تک کوئی دوا موجود نہیں لیکن اب اس کے وائرس کے تیزی سے پھیلنے میں پروٹین اور خامروں (اینزائم) کے کرداروں کو اچھی طرح سمجھا گیا ہے۔ اس دریافت سے جان لیوا ہیپاٹائٹس اے وائرس کے علاج اور نئی دواؤں کی راہ ہموار ہوسکے گی۔جامعہ نارتھ کیرولینا اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں کی تازہ تحقیق کے مطابق انسانی پروٹین ZCCHC14 اور خامروں کا ایک گروہ ، ٹینٹ فور پولی اے پولیمریز دونوں کے درمیان رابطے سے ہی ہیپاٹائٹس اے کا وائرس تیزی سے اپنی تعداد بڑھاتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ آر جی 7834 نامی مرکب وائرس کا پھیلاؤ بھی سست کرتا ہے اور دوم اس کے حملے سے جگر کو محفوظ بناتا ہے۔اسی تحقیق میں اوپر دیئے گئے مرکب کو بعض جانوروں پر بھی آزمایا گیا ہے اور اس کے بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ اب ثابت ہوا کہ آرجی 7834 سے ZCCHC14 نامی پروٹین کو نشانہ بنانے سے جگر کی سوزش اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ کم ازکم چوہوں پر تجربات سے اس کا انکشاف ہوا ہے۔ اسے اینٹی وائرل تھراپی کہا جاسکتا ہے جس میں وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔اگرچہ ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے لیکن یہ ہرجگہ دستیاب نہیں اور غریب ممالک کی پہنچ سے ہنوز دور ہے۔ دوسری جانب دنیا اب بھی ہیپاٹائٹس اے اور بی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے اور ہیپاٹائٹس اے نظرانداز امراض میں شامل ہے۔لیکن دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس اے کے پھیلاؤ بلکہ وباؤں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سادہ علامات میں بخار، بدن کا درد، یرقان، کمزوری، بھوک میں کمی اور ذائقے کی خرابی شامل ہے۔ لیکن بیمار ہونے کی صورت میں اس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے۔تاہم اس تحقیق سے نہ صرف ہیپاٹائٹس اے کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ نئی ادویہ کی راہیں بھی کھلیں گی جن میں سرِفہرست آرجی 7834 ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر