کنواروں کو کس کینسر کا زیادہ خطرہ؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چینی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی موت کی تیسری بڑی وجہ پیٹ کا کینسر ہے، جس کا خطرہ سب سے زیادہ غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ افراد کو ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد میں پیٹ کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہے جبکہ سابقہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے کینسر کے مریض جو شادی شدہ ہیں ان میں قبل از وقت موت سے بچاؤ کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں کینسر کے خلاف بہتر قوتِ مدافعت ہوتی ہے۔پروفیسر ایمن ژو (Aman Xu) کے مطابق شادی شدہ افراد مالی اعتبار سے زیادہ مستحکم ہوتے ہیں، ان کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک ساتھی موجود ہوتا ہے جس کے باعث ان افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔پروفیسر اور محققین کی ایک ٹیم نے 2010ء سے 2015ء کے دوران امریکا میں ایسے 3647 افراد کا معائنہ کیا جن میں ٹیومر ابتدائی اسٹیج پر تھا جس نے دیگر اعضاء کو ابھی متاثر نہیں کیا تھا۔ان مریضوں میں شادی شدہ افراد میں صحت یابی کا تناسب 72 فیصد رہا، جن میں بیشتر خواتین تھیں، جبکہ بیوہ خواتین میں یہ تناسب 51 فیصد رہا۔اس تحقیق کی بنیاد پر محققین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ کینسر میں مبتلا افراد کی زندگی کتنی باقی ہے، اس بات کا تعین کرتے وقت ان کے شادی شدہ یا کنوارے ہونے کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر