سری لنکا کا بھارت اور جاپان کو گہرے سمندر کی بندرگاہ دینے کا فیصلہ

کولمبو:(نیوز ڈیسک ) سری لنکا نے بھارت اور جاپان کو تزویراتی اہمیت کی حامل گہرے سمندر کی بندرگاہ حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکومت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سری لنکا کی جانب سے بھارت اور جاپان کو گہرے سمندر کی بندرگاہ حوالے کرنے کی پیشکش کی جائے گی اور یہ بندرگاہ تجارتی و دفاعی لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہو گی۔ سری لنکا خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کے لیے تجارتی طور پر توازن قائم کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت کی جانب سے گذشتہ ماہ اچانک ایک معاہدہ سامنے لایا گیا تھا جس کے تحت جاپان اور بھارت مشترکہ طور پر کولمبو میں ایسٹ کنٹینر ٹرمینل تیار کریں گے جب کہ اس کے قریب ہی 500 ملین ڈالر سے تیار کی گئی کنٹینر جیٹی ہے جو کہ چین کے زیرانتظام ہے۔سری لنکن حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے ٹرمینل کی تعمیر کے لیے صرف بھارت اور جاپان سے بات چیت جاری ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جاپان اور بھارت کو بندرگاہ کا 85 فیصد شیئر دیا جائے گا اور انہی بنیادوں پر یہ معاہدہ ہوگا جن پر چین کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہےکہ جاپان اور بھارت آپس میں کتنا حصہ رکھیں گے۔سری لنکن حکومت کے مطابق کولمبو میں بھارتی ہائی کمشنر نے سری لنکن حکومت کی پیشکش منظور کرلی ہے تاہم جاپان اور بھارت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر