مصر کے ساحل پر شارک کے حملے سے دو غیر ملکی خواتین ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مصر میں بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے قاتلانہ حملے سے دو غیر ملکی خواتین ہلاک ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ شارک کی جانب سے خواتین پر حملے کے واقعات ہرغدہ شہر میں بحیرہ احمر کے ساحل پر پیش آئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رومانیہ اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والی سیاحوں کو شارک نے حملے کا نشانہ بنایا، دونوں حملے 600 میٹر کے فاصلے میں رونما ہوئے۔ وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تمام سیاحتی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حملوں اور ان کے پیچھے کسی بھی سائنسی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔نجی اسپتال کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جب کہ ہلاک ہونے والی دوسری خاتون کا آبائی تعلق آسٹریا سے ہے لیکن وہ اپنے شوہر کے ہمرہ گزشتہ پانچ سالوں سے مصر میں مقیم ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر