منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری

ریاض (نیشنل ٹائمز): دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے۔ عازمین کل میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورقیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پرپابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اورخامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر