کراچی، اسلام آباد کے بعض مقامات ٹریفک کیلئے بند، آزاد کشمیر کی مرکزی شاہراہ بھی بدستور بلاک

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن، حب ریور روڈ، اسٹار گیٹ، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی ڈھائی نمبر میں بھی سڑکیں بند ہیں، کورنگی ڈھائی سے تین نمبر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں اور شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جب کہ شارع فیصل اسٹارگیٹ پر دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہے، ملیر سے ائیرپورٹ آنے اور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ حسن اسکوائرپل کےنیچے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال ہے جب کہ ٹاورچوک پرسڑک کھول دی گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں شاہدرہ چوک اور ٹھوکرنیازبیگ کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا ہے جب کہ بھٹہ چوک،شنگھائی فلائی اوور اور چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 مقامات بند ہیں جن میں ڈھوکڑی چوک، راول ڈیم چوک، بارہ کہو روڈ، راوت کراس اور ترنول شامل ہیں جب کہ اسلام آباد سے اسٹیڈیم روڈ جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہےاس کے علاوہ راولپنڈی میں اٹھال چوک اور لیاقت باغ میں سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔مذہبی جماعت کےکارکنوں کے احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہے ، ڈی جی خان میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔ملتان میں بہاولپور بائی پاس دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس سے مسافر پریشان ہیں جب کہ خانیوال میں لاہور موڑپرٹریفک کل دوپہر 3 بجے سے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافر شدید پریشان ہیں۔فیصل آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مذہبی جماعت کےاحتجاج ختم ہوگئے جس کے بعد تمام سڑکوں پر ٹریفک بحال ہے جب کہ موٹروے اور اطرف کے راستے بھی کھلے ہیں۔خضدار میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ سنی کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ادھر کوٹلی آزاد کشمیر میں راولپنڈی، میرپور اورلاہور جانے والی مرکزی شاہراہیں بدستوربند ہیں جس سے مسافرپریشان ہیں۔اس کے علاوہ ٹھوکرنیازبیگ پرراستہ کلیئر ہونےکے باوجودگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔گزشتہ روز شہر میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ٹھوکرنیاز بیگ پرلوگوں نےرات گاڑیوں میں سو کرگزاری۔مذہبی جماعت کےکارکنوں کے احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہے ، ڈی جی خان میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔ملتان میں بہاولپور بائی پاس دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس سے مسافر پریشان ہیں جب کہ خانیوال میں لاہور موڑپرٹریفک کل دوپہر 3 بجے سے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافر شدید پریشان ہیں۔فیصل آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مذہبی جماعت کےاحتجاج ختم ہوگئے جس کے بعد تمام سڑکوں پر ٹریفک بحال ہے جب کہ موٹروے اور اطرف کے راستے بھی کھلے ہیں۔خضدار میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ سنی کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ادھر کوٹلی آزاد کشمیر میں راولپنڈی، میرپور اورلاہور جانے والی مرکزی شاہراہیں بدستوربند ہیں جس سے مسافرپریشان ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر