کوشش کرتی ہوں جسم ڈھانپ کر اسٹائلش لگ سکوں: نمرہ خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں جسم کی نمائش کرنے والے لباس سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔ایک ویب شو کو دیے گئے انٹرویو میں نمرہ خان نے کہا کہ میرا پہلا اصول ہے کہ اپنا جسم نہیں دکھاؤں گی، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی خاتون کے بارے میں رائے کا اظہار نہیں کروں گی جن کے لباس سے جسم نمایاں ہوتا ہو۔اپنے حوالے سے اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جسم ڈھانپ کر بہتر نظر آؤں، جسم کو ڈھانپنے والے کپڑے پہن کر اسٹائلش دکھنا پسند کرتی ہوں۔نمرہ خان نے کہا کہ ‘مجھ سے متعلق کوئی چیز اگر میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے تو میں اسے کیسے اپنا سکتی ہوں؟’اس کے علاوہ نمرہ خان سے اداکارہ ثنا جاوید کے رویے والے تنازعے سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں بس یہی کہوں گی کہ میرے ساتھ جو اچھا ہے ان کے ساتھ میں بھی خوش ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ایک دوسرے کے ساتھ کیسا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر