ٹوئٹر نے بھارتی عدالت میں مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے تنقید کچلنے اور ناجائز پابندیاں لگوانے کیلئے دباؤ ڈالنے پر مودی سرکار کے خلاف مقدمہ کروا دیا۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مودی حکومت سوشل میڈیا سے مواد ہٹوانے اور اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کی انفارمیشن منسٹری کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جو کہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومتی مظالم کا پردہ فاش کرنے والے حقائق سوشل میڈیا سے ہٹانے اور اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر