دنیا کے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کا تجربہ

کیلیفورنیا(نیشنل ٹائمز): ایک نئی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ نے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کے آنکھ پر کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔موجو ویژن کے سی ای او ڈریو پرکنس کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 14000 پکسل فی انچ مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے والے پروٹو ٹائپ لینس بنائے تو ان کی نظروں نے مستقبل کا مشاہدہ کیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مقامی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 0.5 ملی میٹر سے کم قطر والا یہ لینس دنیا کا سب سے چھوٹا اور متحرک کانٹینٹ کے لیے بنایا جانے والا اب تک کا سب سے کثیف ڈِسپلے ہے۔ان لینسز میں کمپیوٹر پروسیسر، مائیکرو-بیٹریز، ایک ایکسیلیرومیٹر، گائرواسکوپ اور میگنیٹومیٹر ہے یہ میگنو میٹر آگیومینٹڈ ریئلٹی کو مستحکم رکھنے اور آنکھ کی حرکت کا پیچھا کرنے کے لیے ہے۔آنکھ کے اس ٹریکنگ آلے سے اس کو پہننے والے ڈسپلے کو اپنے قابو میں رکھ سکتے ہیں اور بیرونی کنٹرولرز کی مدد کے بغیر کانٹینٹ تک رسائی رکھ سکتے ہیں۔ڈریو پرکنِس نے اپنی آنکھ میں لینس لگانے کے بعد کا تجربہ بتاتے ہوئے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ بصریات، الیکٹرانکس، مکینیکی نظام اور سافٹ ویئر سب کا ایک وقت میں کام کرنا اور ایسا ہوتے دیکھنا ایک تاریخی کامیابی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ چیز موجو لینس میں موجود لاکھوں زندگیوں کو بہتر بنانے کی صلاحیت کی جانب قدم کو واضح کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر