روس: یوکرین میں طویل جنگ کی راہ ہموار کرنے کیلئے قانون میں ترمیم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کریملن نے یوکرین میں طویل جنگ کی راہ ہموار کرنے کے لیے وفاقی قانون میں ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کردی، جس کے تحت تمام کاروبار، فیکٹریاں، کارخانے براہ راست سرکاری احکامات کے پابند ہوجائیں گے۔30 جون کو روس کی پارلیمنٹ ’ڈوما‘ میں روسی مسلح افواج کو سپلائی پہنچانے کے حوالے سے موجودہ وفاقی قوانین میں ترمیم پیش کی گئی۔غیرملکی تحقیقی ادارے ’انسٹیٹیوٹ فار اسٹڈی آف وار‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پیش کردہ ترمیم میں روس کے تمام کاروبار فوج کو عسکری آپریشنز کے لیے سامان کی فراہمی کے پابند ہوں گے۔ترمیم کے بعد روس کے کارخانے سرکاری احکامات سے روگردانی نہیں کرسکیں گے، انہیں خصوصی عسکری آپریشنز کے لیے ساز و سامان فراہم کرنا ہوگا۔کریملن کو اجازت ہوگی کہ وہ کسی بھی کارخانے، فیکٹری یا دوسرے کاروبار میں موجود ملازمین کے کنٹریکٹ اور کام کے اوقات کار کو تبدیل کرسکے۔کریملن ملازمین کو رات میں بھی کام کے لیے بلاسکتا ہے اور سرکاری چھٹیاں بھی منسوخ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ترمیم میں کریملن کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ یوکرین میں جاری خصوصی عسکری آپریشن کی وجہ سے مختلف اشیا کی سپلائی کم ہوگئی ہے، خاص طور پر عسکری ساز و سامان کی مرمت کرنے والے میٹریل کی۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر