مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھنے والی مودی سرکار اب حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت کی جانب سے ملک کے مسلم ناموں والے شہروں کے نام کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریر کے دوران حیدرآباد کو ’’بھاگیہ نگر‘‘ قرار دیدیا۔بی جے پی کے رہنما روی شنکر پرساد نے اپنے وزیراعظم کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد بھاگیہ نگر ہے جو ہم سب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ آزادیٔ ہند کے رہنما سردار پٹیل نے متحد ہندوستان کی بنیاد رکھی اور اب اسے آگے لے جانے کی بی جے پی کی ذمہ داری ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی 2020 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے دوران ووٹروں سے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ حیدرآباد کو بھاگیہ نگر میں تبدیل کیا جا سکے۔اس سے قبل انتہا پسند ہندو جماعت ’’آر ایس ایس‘‘ اور حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی قائدین بھی حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔اسی طرح مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی کہا تھا کہ جب ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی تو چیف منسٹر کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حیدر آباد کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی جماعت کے ایک اہم اجلاس کے لیے پہلی بار نئی دہلی کے بجائے حیدرآباد میں کر رہی ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ حکمراں جماعت حیدرآباد سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر