سعودی عرب میں کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب میں آج نماز عشاء کے بعد پہلی تراویح ادا کی جائے گی جب کہ کل پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی عرب میں ہلالِ ماہِ صیام دیکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اور اس ضمن میں فلکیاتی مشاہدات سے بھی چاند کی تلاش کی گئی تھی تاہم مقررہ وقت میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔چاند نہ نکلنے کی وجہ سے سعودی عرب میں اب پہلا روز کل بروز منگل ہوگا جب کہ آج شب تروایح کے اجتماعات کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیئے جائیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی ملک بھر کے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں اس کی شہادت ضرور جمع کرائے۔ تاہم اس ضمن میں کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر