لندن کی بارش میں گانا گاتے ہوئے عمران عباس کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی لندن میں بارش سے لطف اندوز ہوتے اور گنگناتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اُنہیں لندن میں بارش کے دوران سڑک پر چہل قدمی کرتے اور بالی ووڈ کا مشہور گانا ’دل کو قرار آیا‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، صرف چند لمحوں میں ہی اداکار کی اس پوسٹ کو 14 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔مداحوں کی جانب سے عمران عباس کی گلوکاری کی خوب تعریف بھی کی جارہی ہے۔اس سے قبل عمران عباس کی اداکارہ عروہ حسین کے ہمراہ اسلام آباد سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں اداکار 90ء کی دہائی کا مشہور گانا ’ہائے میرا دل‘ سنتے اور گنگناتے ہوئے نظر آئے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر