دل کی صحت کے لیے اچھی نیند مفید قرار

ٹیکساس (نیشنل ٹائمز): یہ بات عموماً کہی جاتی ہے کہ رات کی اچھی نیند صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے اور اب اس بات پر سائنس دانوں نے بھی مہر ثبت کر دی ہے۔دنیا کے بڑے ماہرینِ امراضِ قلب نے دل کو صحت مند رکھنے والے اساسی اقدامات میں نیند کے دورانیے کو بھی شامل کرلیا ہے۔امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق صحت مند دل کے لیے نیند کا بہترین دورانیہ سات سے نو گھنٹے کے درمیان کا ہے۔سال 2010ء میں اس ادارے نے دل کی اچھی صحت کے لیے سات اقدامات کی فہرست شائع کی تھی جس کا نام ‘Life’s Simple 7’ تھا۔ ان عوامل میں صحت مند غذا، مسلسل ورزش اور سگریٹ نوشی کا ترک کیا جانا شامل تھے۔اس فہرست میں وقت کے ساتھ بہتری لائی گئی ہے لیکن اس میں نیند کی صلاح کا اضافہ، پہلی بار اس فہرست میں کیا جانے والا کوئی اضافہ ہے۔ادارے کے صدر ڈاکٹر ڈونلڈ لائڈ جونز کا کہنا تھا کہ نیند کے متعلق یہ اقدام امراض قلب پر کی جانے والی تازہ ترین تحقیق کے پیشِ نظر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیند پوری صحت پر اثرات انداز ہوتی ہے، وہ لوگ جو صحت مندانہ نیند لیتے ہیں وہ وزن، فشارِ خون یا ٹائپ 2 ذیابیطس سے زیادہ مؤثر انداز میں بچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹیکنالوجی لوگوں کو گھروں پر ان کی نیند کے متعلق بتاسکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب انہیں یہ بتایا جا سکتا ہے کہ دل کی صحت بہتر کرنے کے لیے ان کو کس چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

 



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر