پورے بدن کی برقی سرگرمی ناپنے والا پہلا نظام تیارکرلیا گیا

جنوبی کوریا(نیشنل ٹائمز): انسانی جسم کے برقی سگنل مرض و علاج میں انتہائی مفید معلومات فراہم کرتے ہیں، اب اس ضمن میں ای ای جی اور ای سی جی سے بھی بڑھ کر پورے بدن کی برقی سرگرمیاں نوٹ کرنے والا ایک مشترکہ نظام بنایا گیا ہے۔جنوبی کوریا کی جامعہ ڈیگو کے ماہرین نے بدن کے اینالوگ سگنل کو ڈجیٹل انداز میں ناپنے والا ایک سسٹم بنایا ہے۔ یہ نظام تیز شور میں بھی سر سے لے کر پیر تک سے خارج ہونے والی برقی سرگرمی نوٹ کرسکتا ہے۔ اس کا سب سے اہم استعمال طب وعلاج میں کیا جاسکے گا۔دوسری جانب اس سے چھوٹے اور تیزرفتار تشخیصی آلات بھی بنائے جاسکیں گے۔ جامعہ سے وابستہ ’ڈی جی آئی ایس ٹی‘ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر لی جونگ ہیوپ کہتے ہیں کہ بدن کا ہر عضو مختلف انداز کی بجلی خارج کرتا ہے۔ دل کی ای سی جی زائد قوت کی ہوتی ہے جبکہ دماغی ای ای جی سگنل صرف ایک مائیکروولٹ کے ہوتے ہیں۔اگرچہ دیگر جدید آلات صرف مخصوص بایوسگنل شناخت کرسکتے ہیں لیکن یہ نیا نظام اینالوگ سگنل کو ڈجیٹل سگنل بناتا ہے اور ظاہر کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا چیلنج ایسے سرکٹ کی تیاری تھی جو بدن کے ہلکے ترین سگنل کو بھی محسوس کرسکے اور اسی مشکل کو دور کیا گیا ہے۔سائنسدانوں نے اسے ’کنٹی نیوس ٹائم ڈیلٹا سگما کنورژن ٹیکنالوجی‘ کا نام دیا ہے اور یہ نظام بایوسگنل محسوس کرنے والا دنیا کا پہلا اور بہترین نظام بن گیا ہے۔ بایوسگنل کو نوٹ کرنے والے نظام کی بدولت دماغ اسکین کرنے والی مشین، پہنے جانے والی طبی آلات اور تشخیصی آلات کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر