ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا طریقہ بتادیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونا کوئی مشکل کام نہیں اور پھر کچھ اداکارائیں آئے دن اپنے کسی بیان یا تصویر کے باعث وائرل ہوجاتی ہیں اور ہر صارف ان سے متعلق ہی بات کررہا ہوتا ہے۔کچھ روز قبل ماہرہ خان کے بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے اور اداکارہ پر خوب میمز بنائی گئیں، ماہرہ ان دنوں فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔اسی حوالے سے ماہرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی عمر سے متعلق بات کی۔ماہرہ نے جواب انگریزی میں دیا لیکن اداکارہ الفاظ کا انتخاب نہ کرسکیں اور اپنی بات ادھوری کہی جس کے بعد مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تاہم اب ایک اور “پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا۔اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو’۔واضح رہے کہ ماہرہ اور فہد کی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ 9 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر