بھارتی ریاست منی پور میں لینڈسلائیڈنگ، 18 فوجیوں سمیت 24 افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع نونے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 38 افراد تاحال لاپتا ہیں۔حکام کے مطابق فوجی علاقے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 13 فوجی اہلکاروں سمیت 5 عام شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کیمپ کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ بدھ کی رات کو ہوئی جہاں ریلوے کی کنسٹرکشن سائٹ بھی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد علاقے میں ریسکیو کارروائیوں کےلیے فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ علاقے میں بارشوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جس وجہ سے ملبے میں دبے اہلکاروں کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے ایک ریڈار بھی نصب کیا گیا ہے۔منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے جمعہ کے روز جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لیے 5 لاکھ اور زخمیوں کےلیے 50 ہزار کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر