دوحا: طالبان وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکا اور طالبان وفد نے افغانستان میں زلزلے کے بعد امداد اور غیر ملکی ذخائر جیسے معاملات پر بات چیت کی ۔امریکی محکمہ خارجہ نےجاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور طالبان وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں 29 اور30جون کو مذاکرات ہوئے، جس میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد افغان عوام کی مدد کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعادہ کیا گیا۔محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد میں محکمہ خارجہ، خزانہ، یو ایس ایڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔دو طرفہ ملاقات میں افغانوں کے حقوق پر پابندیوں میں توسیع، زلزلے، معاشی استحکام، دہشت گردی، انسداد منشیات سمیت دیگر مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ، طالبان نےافغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے افغان عوام کی مدد کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے امریکی اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ا فغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کی قیاد ت میں امریکی وفد نے انسانی امداد کی فراہمی میں طالبان کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور سروسز کی فراہمی میں شفافیت کے حوالے سے خدشا ت اورافغان خواتین کی تعلیم، کام کرنے، آزادانہ طور پر نقل و حرکت اور اظہار رائے کےحق کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر