دہلی پولیس نے گرفتار مسلم صحافی محمد زبیر پر نئے الزامات لگا دیئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے 2018ء کے ایک ٹوئٹ کو بہانہ بنا کر گرفتار کیے گئے مسلم صحافی محمد زبیر پر نئے الزامات لگا دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے محمد زبیر پر مجرمانہ سازش اور ثبوت کو تباہ کرنے کے تازہ الزامات لگائے گئے ہیں۔دہلی پولیس نے نئے الزامات کو ایف سی آر اے یا فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کے سیکشن 35 کے ساتھ شامل ہے۔دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کو بتایا ہے کہ مجرمانہ سازش اور ثبوت کو تباہ کرنے کے الزامات ایف آئی آر میں ایف سی آر اے کی دفعہ 35 کے ساتھ شامل کیے گئے ہیں۔دوران سماعت دہلی پولیس نے عدالت سے مسلم صحافی محمد زبیر کی 14 دن کے لیے جوڈیشل کسٹڈی بھی مانگی ہے جبکہ گرفتار صحافی محمد زبیر کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔خیال رہے کہ دہلی پولیس نے مسلم صحافی محمد زبیر کو 27 جون کو 2018ء کے ایک ٹوئٹ کو بہانہ بنا کر گرفتار کیا تھا اور ان پر لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر