ماہرین صحت کی روشنی میں سونے والے افراد کیلئے وارننگ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شکاگو میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد ماہرینِ صحت نے ان تمام افراد کے لیے وارننگ جاری کردی ہے جوکہ روشنی کی موجودگی میں سوتے ہیں۔شکاگو میں نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فین برگ اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں ڈاکٹرز نے نیند اور صحت کے دوران روشنی کی نمائش کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا ہے۔اس نئی تحقیق کے مطابق، روشنی کی موجودگی میں سونے سے موٹاپے، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے تحقیق میں شامل مصنف ڈاکٹر منجی کم کا کہنا ہے کہ ’ہم مصنوعی ذرائع سے حاصل ہونے والی روشنی کی وافر تعداد کے درمیان رہتے ہیں جوکہ دن کے 24 گھنٹے دستیاب رہتی ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’میں ہر طرح کی روشنی کے بارے میں بات کررہی ہوں جو کہ اسمارٹ فونز، ٹی وی اور بڑے شہروں میں عام روشنی کی آلودگی سے ملتی ہے‘۔اُنہوں نے وضاحت کی کہ ’تحقیق کے دوران، نوجوان اور صحت مند بالغ افراد، جن پر رات بھر لیبارٹری میں تجربہ کیا گیا، ان کے دل کی دھڑکن میں اضافہ اور خون میں گلوکوز پایا گیا‘۔اگرچہ یہ تحقیق صرف بالغ افراد پر کی گئی ہے لیکن اس سے پہلے کی گئی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ اندھیرے میں نہ سونا تمام عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔لہٰذا، ہم اس حالیہ تحقیق کے نتائج کو بھی تمام عمر کے افراد کے لیے موزوں سمجھ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر