ہارٹ اٹیک کی دوا فالج کے علاج میں بھی شفابخش ثابت

کیلگری، کینیڈا (نیشنل ٹائمز): کینیڈا کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہارٹ اٹیک میں استعمال ہونے والی عام دوا فالج میں بھی یکساں مؤثر کردار ادا کرسکتی ہے۔کیلگری یونیورسٹی کے ڈاکٹر بجوئے مین نے فالج کے مریضوں کے دماغی اسکین میں آلٹی پلیز اور ٹینیکٹی پلیز دواؤں کا موازنہ کیا ہے۔فالج کے 80 فیصد مریض اشکیئمک فالج (اسٹروک) کے شکار ہوتے ہیں جس میں خون کے لوتھڑوں کے وجہ سے دماغ کی رگ بند ہوجاتی ہے یا رگیں کسی وجہ سے تنگ ہونے لگتی ہیں۔ ؎گزشتہ 20 سال سے آلٹی پلیز (ٹی پی اے) کو خون کے لوتھڑے روکنے کے لیے معیاری دوا کا درجہ حاصل ہے۔ لیکن کینیڈا میں اپنی نوعیت کے ایک وسیع مطالعے سے ظاہر ہے کہ ہارٹ اٹیک میں فوراً دی جانے والی ایک دوا ٹینیکٹی پلیز (ٹی این کے) بھی فالج میں یکساں شفابخش ثابت ہوتی ہیں۔’ٹینیکٹی پلیز خون کے لوتھڑے تیزی سے گھلاتی ہے اور سیکنڈوں میں مرتے دماغی خلیات کو بچا سکتی ہے،‘ ڈاکٹر بجوئے نے کہا۔ اسی بنا پر عالمی ماہرین کا اصرار ہے کہ فالج کی صورت میں ٹینیکٹی پلیز کا استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ کئی صورت میں یہ آلٹی پلیز سے بہتر ہوتی ہے۔دیگر تجزیہ کاروں نے بھی اس مطالعے کو اہم قرار دیا ہے جس میں 1600 سے زائد ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا ہے جنہیں فالج کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر