نئی دہلی میں مون سون کی بارش سے جل تھل، پروازیں منسوخ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست نئی دہلی میں مون سون کی موسلا دھار بارش نے شدید گرمی کا زور توڑ دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نئی دہلی میں جمعرات کے روز ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا اور شہر میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔نئی دہلی میں گزشتہ چند روز سے شدید گرمی کی لہر جاری تھی اور پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا تاہم جمعرات کے روز ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں بہتری آئی جو 27.6 ڈگری تک گر گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئی دہلی میں بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ ٹریفک اور پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔شہر میں ہونے والی بارش سے چند پروازیں منسوخ ہوگئیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے شہر میں جنوب مغرب کے مون سون سسٹم کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کے تحت جمعہ تک بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر