امریکی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون سیاہ فام جج آج حلف اٹھائیں گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کیٹان جی براؤن جیکسن امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام جج کے طور پر آج حلف اٹھائیں گی۔51 سالہ کیٹان جی 1789 میں قائم ہونے والی امریکی سپریم کورٹ کی 116 ویں جج، چھٹی خاتون جج اور تیسری سیاہ فام جج ہوں گی، ان سے قبل دو سیاہ فام مرد سپریم کورٹ میں جج بن چکے ہیں۔صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال کیٹان جی کو ڈسٹرکٹ کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں جج تعینات کیا تھا۔سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیااس سے قبل سیاہ فام خاتون 8 برس تک فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔7 اپریل کو امریکی سینیٹ میں کیٹان جی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حق میں 53 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے تھے۔یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے 2020 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ میں تعینات کریں گے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر