جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کا ضمنی انتخاب بہت اہم تھا کیونکہ جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی۔لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت نیب کو مخالفین کے خلاف استعما ل کررہی ہے، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت اوران کی طاقت ختم ہورہی ہے، وہ ڈسکہ کے عوام کو مبارکباد دیتی ہیں کہ انہوں نے اپنے ووٹ پر پہرا دیا، آٹا، بجلی ، گیس چوروں اور ووٹ چوروں کا احتساب کیا، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا اور عوام کے ووٹوں نے انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے یہ مقابلہ حکومتی مشینری کے ساتھ کیا ہے۔ پوری ریاست کی طاقت اور انتطامیہ ایک طرف کھڑی تھی، مسلم لیگ (ن) کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف بیانات دیئے گئے ،یہ لوگ جس کی طاقت ختم کرنےکا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی۔جہانگیر ترین کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، جب تک جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے اور ان کے خرچے پر عیش کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے اور اب ان کو سب یاد آگیا۔ حکومت کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے، پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ (ن) نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا، یہ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا، مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو کے خط کا جواب دیں گے، پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں متحد ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے پی ڈی ایم اکٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر