کے الیکٹرک کی دو تین دن میں رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دن اور رات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے دو تین دن میں رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔کراچی میں گزشتہ روز وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک حکام کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں کے الیکٹرک کی قیادت بشمول سی ای او مونس عبد اللّٰہ علوی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر اور دیگر حکام کو کے الیکٹرک حکام کی جانب سے بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن کی کمی، طلب اور رسد کے بڑھتے ہوئے فرق سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی گیس کی عدم فراہمی کے باعث 200 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس بھی کئی ماہ سے غیر فعال ہیں۔کے الیکٹرک کی اعلیٰ قیادت نے ان نمائندوں کو ٹیرف ڈفرینشل کلیمز کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں میں تاخیر اور بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے آگاہ کیا۔وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا اس اجلاس کے حوالے سے کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 24 گھنٹے میں صورتِ حال میں بہتری کی یقین دہانی کرائی ہے۔کے الیکٹرک حکام نے کمشنر کراچی کو شہر میں دو تین روز میں رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔کمشنر کراچی نے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی سہولت کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ادھر کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیس کا شارٹ فال 24 گھنٹے قائم رہنے کے باعث ادارہ رات کو لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کی ضرورت 3200 میگا واٹ بجلی ہے جبکہ 2800 میگا واٹ کے لگ بھگ بجلی موجود ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ 400 سے زائد میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جسے پورا کرنے کے لیے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کے باوجود ادارے کی جانب سے 29 جون 2022ء کو سوئی سدرن کو 50 کروڑ کی مزید ادائیگی کی گئی ہے جس کے بعد رواں ماہ میں مجموعی طور پر ادا کی گئی رقم 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر