مہنگائی بڑھنے سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کوئی جواب نہ دے سکے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف ملک میں مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے۔سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں کسی مقام سے نکلتے اور پارکنگ کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے؟ جس کے جواب میں وزیر دفاع نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ آج چھٹی ہے‘۔دوسری جانب صحافی نے ایک بار پھر سوال کیا پیٹرولیم لیوی لگائی گئی ہے اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟ تاہم اس سوال کے جواب میں بھی خواجہ آصف نے وہی جواب دیا کہ آج چھٹی ہے اور آگے بڑھ گئے۔ بعد ازاں ایک سوال اور کیا گیا کہ حکومت میں آنے سے قبل آپ کی جماعت نے مہنگائی مخالف مارچ کیا تھا ؟ صحافی کے اس سوال کا کوئی بھی جواب دیے بغیر وزیر دفاع چلے گئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے صحافی کے سوال کا کوئی جواب نہ دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر