چوری کے بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی اسٹیٹس لگادو: متھیرا کا منال پر طنز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف میزبان متھیرا نے منال خان کے اسٹیٹس چوری کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔کچھ روز قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔اب متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ ‘ہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے، کیا ہم احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو اپنی کلاس کی فکر ہے؟’متھیرا نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ’اپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا، ڈبل روٹی جو بھی ہے، وہ اسٹیٹس پر لگادو ، منال اگلی بار جب بھی کسی کا اسٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو، کائیلی جینر کو پوری دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جاؤ’۔جویریہ سعود نے اس حوالے سے کہا کہ ‘آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، آج کل بس سب کو وائرل ہونا ہے’۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر