‘مجھے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ہروایا گیا’ شاہ محمودکا اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر ان کے خلاف سازش کرکے الیکشن ہروانےکا الزام لگادیا۔ملتان کے حلقہ پی پی217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی جاری مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2018 کے جنرل الیکشن میں میری پارٹی نے ہی میرے خلاف سازش کرتے ہوئے مجھے صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ہروایا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا، اس بارے میں عمران خان کو بھی بتایا تھا کہ اگر میں جیت جاتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھےکہا کے ضمنی الیکشن میں مت لڑاؤ زین کو، وائس چئیرمین کا بیٹا ہارگیا تو بے عزتی ہوگی، میں نے ان سےکہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔خیال رہےکہ 2018 کے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑا تھا، قومی اسمبلی کی نشست تو وہ جیت گئے تھے تاہم پی پی217 میں انہیں نوجوان آزاد امیدوار محمد سلمان کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔محمد سلمان نے شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ دنوں محمد سلمان منحرف ہو کر ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا اور اب وہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود کے صاحبزادے زین قریشی امیدوار ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر