14 سالہ بچے کے قتل کا ملزم پکڑا جا چکے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شاہدرہ میں قتل ہونے ولے 14 سالہ بچے کا ملزم پکڑا جا چکا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مقتول بچے کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون موجود ہے لیکن انصاف میں تاخیر ہوتی ہے اور ان ملزموں کو مثال بنا دینا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی، سزا اور جزا کا نظام ہونا چاہیے، جرائم بڑھ رہے ہیں جس کے لیے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا ہے اور لاقانونیت کا قلع قمع کرنا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ یکم جولائی سے اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے جا رہے ہیں، چیلنجز موجود ہیں لیکن ہم عوام کو آسانیاں دینے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ تین ماہ سے اسپیکر، صدر اور عمران خان کے حکم پر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن یہ بحران ہمیں عوام کو سستا آٹا دینے سے نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پونے 4 سال سے سیف سٹی کے 36 فیصد کیمرے خراب پڑے رہے، نیا پاکستان والوں نے پرانا پاکستان بھی برباد کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہوتی رہیں تو کیسے کام چلے گا، ہم پولیس میں پروفیشنلزم لے کر آ رہے ہیں اور اب جو بھی ہوگا آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔واضح رہے کہ شاہدرہ میں 27 جون کو لاپتا کم سن بچے کی لاش برآمد ہوئی، جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر