اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے آج کے الیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا۔اجلاس میں کے الیکٹرک کے حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑھتے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کےالیکٹرک سے بات کی جائے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔
طویل لوڈشیڈنگ، وزیر اعلیٰ نے کے الیکٹرک حکام کو بلا لیا



