خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں؟ تحقیق میں حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کا باعث امراض قلب ہیں لیکن بیشتر خواتین امراض قلب کی تشخیص سے قبل ہی موت کا شکار ہوجاتی ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ امریکا میں ہونے والی تحقیق میں نیا انکشاف ہوگیا۔امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے لیکن ان میں مرض کی تشخیص بروقت نہ ہونے کے باعث موت کی وجہ بنتا ہے۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف امریکا میں مردوں کے مقابلے خواتین میں دل کی بیماری سے مرنے کا امکان دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین میں دل کا دورہ پڑنے اور دل کی بیماری کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ امراض قلب کا خطرہ سب سے زیادہ مردوں کو لاحق ہوتا ہے۔مردوں میں امراض قلب کی تشخیص عمر کے ابتدائی حصے میں ہوجاتی ہے جب کہ خواتین میں 65 سال کی عمر کے بعد تشخیص عمل میں آتی ہے۔نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں امراض قلب کی تشخیص میں تاخیر کا سبب دونوں جنس میں جینیاتی فرق اور دونوں میں مختلف علامات کا پایا جانا ہے۔اس جینیات اور علامات کے فرق کی وجہ سے بیشتر خواتین تشخیص سے قبل ہی موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ماہرین پُر امید ہیں کہ اس اہم مطالعے کے بعد طبی ماہرین کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کو بہتر بنایا جائے گا اور صنفی مساوات کو بھی ختم کیا جاسکےگا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر