شہزاد رائے مایوس اور دکھی کیوں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کراچی کو دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں کی فہرست میں شمار کیے جانے پر دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ کراچی کے ایک نالے کے سامنے کھڑے ہیں۔اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ہر روز اپنے شہر کراچی کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں میں شمار کیا گیا ہے، میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے‘۔واضح رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کی جانب سے 10 بدترین شہروں کی سالانہ فہرست جاری کی گئی تھی۔اس فہرست کو مرتب کرنے کے لیے ان شہروں میں جرائم کی شرح، طبی سہولتوں، انفرا اسٹرکچر، سیاسی استحکام اور سبزہ زاروں کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد 173 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔اس فہرست میں پاکستان سے کراچی کو انڈیکس میں 168 ویں نمبر رکھا گیا ہے، کراچی کو بنیادی طور پر عدم استحکام اور صحت کی ناقص سہولتوں کے باعث ناقابلِ رہائش شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر