حمزہ کے الیکشن،گورنر کےاختیارات کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ آج ہی کرینگے، لاہور ہائیکورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے الیکشن اور گورنر کے اختیارات کے خلاف درخواستوں پر سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ آج ہی کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف اور حکومت پنجاب کے وکیل 12 بجے ہدایات لے کر پیش ہوں اور عدالت کی معاونت کریں۔ہائیکورٹ نے کہا کہ وکلاء ہماری معاونت کرتے ہوئے بتائیں کہ اگر ہم اجلاس دوبارہ 16 اپریل پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جاسکتا ہے، ایسی صورت میں پولنگ وہی پریزائڈنگ افسر کرائے گا جس نے 16 تاریخ کو کرائی تھی۔وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن ڈپٹی اسپیکر ہی کرائے گا، اس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔عدالت میں کیس کی سماعت دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر