اسحاق ڈار جب چاہے واپس آکر جس عہدے پرکام کرنا چاہیں گےکرینگے، رانا ثنا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی ، اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ‘ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائےگی۔رانا ثنا اللّٰہ نےکہا کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے، قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔رانا ثنا اللّٰہ کا مزیدکہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر