سندھ و پنجاب میں چوروں کی حکومتیں انتخابات پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف ہیں، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں چوروں کی حکومتیں انتخابات پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ غلاموں کو قوم پر مسلط رکھنے کے لیے پورا جمہوری نظام داؤ پر لگایا جارہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خوفزدہ سرکار آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی دھجیاں یوں اڑا رہی ہے ایسی کسی آمر نے بھی نہیں اڑائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف بھرپور تحریک ملک و قوم کے مستقبل کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معاشرے کا ہر طبقہ خصوصاً نوجوان اور خواتین میں سیاسی شعور متاثر کن سطح تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کا پرجوش ردعمل کٹھ پتلیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی اذیت سے دوچار کرکے چوروں کے لیے این آر او دوم کا اہتمام قوم نے مسترد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک ہی قوم کو اس تباہی سے نکالے گی جس میں غلاموں نے اسے ڈالا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر