عالیہ اور رنبیر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کی جب کہ مانیٹر کی اسکرین پر ایموجی لگایا گیا تھا، عالیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہمارا بچہ جلد آرہا ہے’۔عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر پر رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے بھی ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔کیا عالیہ واقعی امید سے ہیں؟بھارتی میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں تاہم کچھ صارفین اس بات کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ کہیں یہ پوسٹ عالیہ نے رنبیر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے تو نہیں کی؟اسی حوالے سے بھارتی آر جے اور اداکارہ روہینی نے اپنی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘اگر یہ حرکت نئی فلم کی پروموشن کے لیے ہوئی تو مجھے کافی مایوسی ہوگی، ان دنوں کسی بات پر یقین نہیں آرہا اور یہ دونوں مجھے بہت پیارے ہیں’۔دوسری جانب بھارتی صحافی سریدھر مراتی نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور عالیہ رنبیر کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دی۔اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر