سوات کے الیکشن میں ہماری کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے: محمود خان

پشاور (نیشنل ٹائمز): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔سوات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے بعد ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن اگلے عام انتخابات کا ٹریلر ہے، سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا، خیبر سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔پی کے7 سوات: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیابمحمود خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکیں، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک لوٹنے والوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیا ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر