چیف الیکشن کمشنر نےتحفظات دورکرنےکیلئے متحدہ وفدکو ملاقات کی دعوت دیدی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کو بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دورکرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دے دی ۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرکے بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دور کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔ سندھ میں جاری بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہورہا اور کہیں کم تو کہیں زیادہ آبادیوں پر حلقے بنائےگئے ہیں۔فروغ نسیم نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اس معاملے پر خلاف جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔سابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ شاید چیف الیکشن کمشنر تک یہ معاملہ صحیح طور پر نہیں پہنچایا گیا ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کےوفد کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر