رنبیر کپور اپنی پہلی بیوی سے ملنے کیلئے بےتاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رواں سال 14 اپریل کو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے ملنے کے لیے بےچین ہیں۔ رنبیر کپور اپنی اگلی دو بلاک بسٹر فلموں ’برہمسترا‘ اور ’شمشیرا‘ کی ریلیز کے لیے بالکل تیار اور پرجوش ہیں۔ دونوں فلموں کے ٹریلرز کی حالیہ ریلیز کی بدولت چار سال بعد اداکار کو دوبارہ ایکشن میں دیکھ کر شائقین اپنے جوش و خروش پر قابو نہیں رکھ سکے۔ جہاں رنبیر کو اپنی فلم کی پروموشن جلد ہی شروع کرنے کی امید ہے تو وہیں اُنہیں اپنے بارے میں کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ رنبیر کپور سے کہا گیا کہ وہ سب سے عجیب و غریب مداح کا تجربہ شیئر کریں، جواب میں، اداکار نے ایک ایسی صورتحال بیان کی جس میں ایک خاتون پُرستار نے اُن کے ممبئی مینشن کے گیٹ پر شادی کی۔اداکار نے کہا کہ ایک لڑکی تھی اور میں اس سے کبھی نہیں ملا لیکن میرے چوکیدار نے مجھے بتایا کہ وہ ایک پنڈت کے ساتھ آئی ہے اور اس نے میرے گیٹ سے شادی کر لی ہے۔ گیٹ پر ’ٹیکا‘ لگا تھا اور کچھ پھول بھی۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی یعنی گیٹ سے شادی کرنے والی خاتون مداح سے نہیں ملا لیکن میں اُس خاتون مداح سے کسی موقع پر ملنے کا منتظر ہوں۔واضح رہے کہ رنبیر کی فلم ’شمشیرا‘ 22 جولائی کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم ’برہمسترا‘ 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر