عمران کو عالمی سازش نے نہیں میں نے گرایا: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عالمی سازش نے نہیں میں نے گرایا ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، عالمی نہیں فضل الرحمان کی سازش نے تم کو گرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا اور قابل قدر دینی خدمات سر انجام دیں، ہم آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر