لندن: انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ظہیر عباس کی حالت بہتر ہونے لگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لندن میں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔ ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کیلئے انھیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔سابق کرکٹر کی اہلیہ ثمینہ عباس نے مزید بتایہ کہ 74 سالہ ظہیر عباس دبئی میں کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے بعد میں پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر گزشتہ اتوار کو انہیں دبئی سے لندن منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نمونیا کے سبب انہیں ایمرجنسی میں اسپتال پہنچایا گیا تھا، اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے تاہم ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے اب تک انہیں آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ثمینہ عباس نے بتایا کہ وہ اسپتال میں ڈائیلاسز پر ہیں اور انھیں آکسیجن بھی دی جارہی ہے جب کہ انہیں کسی بھی وقت گردے کے علاج کیلئے خصوصی مہارت رکھنے والے کسی دوسرے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹرز نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو اپنی شاندار بیٹنگ کے سبب ایشین بریڈ میں کے نام سے جانا جاتا ہے، ظہیر عباس 16-2015 کے عرصے کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ظہیر عباس نے اپنے کرکٹ کیریئر میں ایک سو سے زائد سنچریاں اسکور کیں جب کہ 14 ٹیسٹ میچز کے دوران قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دیے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر