آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا مالی سال23-2022 کا بجٹ اجلاس اسپیکر کے بجائے ڈپٹی اسپیکر کی صدارت میں جاری ہے۔قانون ساز اسمبلی کا بحٹ وزیر خزانہ عبدالماجد پیش کر رہے ہیں۔عبدالماجد خان نے بتایا کہ بجٹ میں عوام کے لئے سیکڑوں منصوبے لے کر آ رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے سبب اسپیکر بجٹ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو اسمبلی پروسیجرل رولز سے ہٹ کر بنایا ہے، صرف حکومتی اراکین پر مشتمل قائمہ کمیٹیان قائم کی گئی ہیں۔اپوزیشن نے کہا کہ ایوان کی قائمہ کمیٹوں کی سربراہی وزرا نہیں کرسکتے، حکومت نے کمیٹیاں وزرا کی سربراہی میں بنائی ہیں۔بجٹ اجلاس کے دوران متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیا، چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ہماری بات ایوان کے اندر ہو۔چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اجلاس حکومت بلائے اور حکومت ہی کورم توڑ دے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر دن بھر سوئے رہتے ہیں، وزیراعظم دن میں جاگا کریں یا دفتری اوقات کار کو رات میں تبدیل کرلیں۔لطیف اکبر نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے میں بھی کوئی وزیر شریک نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر